ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گر اں فروشی پر سخت کاروائی کرنے کی ہدایت

پیر 25 جون 2018 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گر اں فروشی پر سخت کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود فیلڈ میں جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ پانچ دکانوں کو لازمی طور پر چیک کریں۔انہو ں نے کہا کہپرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے نچلے سٹاف کو فیلد میں نہیں بھیجے گا۔ڈی سی لاہور نے اے سی ہیڈ کوارٹر کو تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہگراں فروشی پر بلا تفریق کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :