ضلع شیخوپورہ کے تمام تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات کر دئیے گئے

پیر 25 جون 2018 17:57

شیخوپورہ۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹرسردار غیاث گلُ نے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں نئے ایس ایچ اوزتعینات کر دیئے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر رضوان علی تھانہ سٹی اے ڈویژن، انسپکٹر ارشد عباس تھانہ سٹی بی ڈویژن، انسپکٹر عزیز احمد تھانہ صدر شیخوپورہ، انسپکٹر اعجاز احمد تھانہ ہائوسنگ کالونی، انسپکٹر خالد حیات خان انچارج انویسٹی گیشن صدر سرکل، انسپکٹر عبدالستار تھانہ سٹی فاروق آباد، انسپکٹر ندیم اقبال تھانہ صدر فاروق آباد، انسپکٹر اللہ دتہ تھانہ بھکھی ، انسپکٹر رائو دلشاد احمد تھانہ صفدرآباد، انسپکٹر محمد بوٹا تھانہ خانقاہ ڈوگراں، انسپکٹر ندیم افضل تھانہ مانانوالہ ، انسپکٹر محمد خالد انچارج انویسٹی گیشن فیروزوالہ ، انسپکٹر ریاست علی تھانہ فیروزوالہ، انسپکٹر محمود الحسن صابر تھانہ فیکٹری ایریا، انسپکٹر محمد اکرم تھانہ شرقپور، انسپکٹر فضل قادر تھانہ سٹی مریدکے ، انسپکٹر محمد ارشد محمود تھانہ صدرمریدکے، انسپکٹر محمد اویس تھانہ نارنگ منڈی شامل ہیں ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹرسردار غیاث گل نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کیں کہ وہ کسی بھی پارٹی یا سیاستدان کے آلہ کار بننے کی بجائے حالیہ ہونے والے الیکشنوں میں صاف اور شفافیت کے عمل کا مظاہرہ کریں تاکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ پر کسی قسم کی کوئی بھی انگلی نہ اٹھ سکے انہوںنے یہ بھی کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھا م کے لئے تمام حاصل شدہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے میرٹ پر کام کریں اور عوام کو تھانہ کی سطح پر مکمل تحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :