کراچی کے بعد لاہور منشیات کے استعمال اور فروخت کے لحاظ دوسرا بڑ ا شہر ہے‘سید ذوالفقار حسین

پوسٹر لگانے یا بینرز پکٹرنے سے منشیات کا خاتمہ نہیں ہو سکتا و الدین اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں‘ ظفر عنایت انجم

پیر 25 جون 2018 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ڈرگ ایڈوئزری ٹرینیگ حب ،یاک فین کے زیر اہتمام کولمبو پلان اور پی ایچ ای سی کے اشتراک سے منشیات کے خلاف عالمی دن کو بھرپور طریقے سے مناننے کے لئے دو روزہ تقریبات کا باقائدہ افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کی تقریب کے مہمانان خصوصی وائس چانسلر فیصل آباد یونیورسٹی ظہیر جاوید پراچہ کولمبو پلان کے سئنیر ایڈوئزر محمد ایوب ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویثزن ظفر عنایت انجم اور ظفر عباس نقوی ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ لاہور پولیس تھے تقریب سے اینکر فہد شہباز خان صحافی وقار گھمن پروڈیوسر سید عثمان پرنسپل پروفیسر شہناز ستار اور کبر امتیاز نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈز دئیے گئے۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے جو منشیات کے استعمال کی وجہ سے زیادہ متاثر ہورہا ہے کراچی کے بعد لاہور دوسرا بڑ شہر ہے جہاں منشیات کے عادی افراد باغوں، پارکوں اور فٹ پاتھوں پر پڑے زندگی کے آخری سانسوں کے ساتھ پڑے ہیں منشیات کی سرسے عام فروخت سے بڑا مسئلہ ہے لاہور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے 42 پرائیویٹ اور 6سرکاری ہسپتال کام کررہے ہیں۔

سید ذوالفقار حسین نے مذید کہا کہ مرد تو مرد کالج کی نوجوان لٹرکیاں بھی منشیات کا سہارا لے کر زندگی سے فرار کا راستہ تلاش کرنا شروع کر دیا ہے کتنے دکھ کی بات ہے ہم آنکھوں سے یہ سب کچھ دیکھ کر خاموش کیوں ہو جاتے ہیں۔ خواتین کو ہیروئین اور دیگر منشیات کی لعنت کا شکار دیکھ کر مضبوط سے مضبوط انسان کا جسم کانپنے لگتا ہے نوجوان خواتین شیشہ کیفوں کے ذریعے سافٹ ڈرگز کا استعمال کر تی رہی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویثزن ظفر عنایت انجم نے کہا کہ والدین کے پاس اپنے بچوں کے لئے وقت نہیں کیا پوسٹر لگانے یا بینرز پکٹرنے سے منشیات کا خاتمہ نہیں ہو سکتا استائذہ اور والدین اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیںوائس چانسلر فیصل آباد یونیورسٹی ظہیر جاوید پراچہ نے کہا کہ نوجوانوں کو یہ بات بتانا ہوگی کہ ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہئے ہم مسلمان ہونے کے باوجود اسلام کی تعلیمات پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

کولمبو پلان کے سئنیر ایڈوئزر محمد ایوب نے کہا کہ کو لمبوپلان منشیات کے خلاف دینا کے مختلف ممالک میں تربیتی پروگرامز ،لائف سکلز اور دیگر شعبوں میں تربیت دے رہا ہے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف لاہور میں آگاہی کے حوالے سے ہماری معاونت سے مہم کامیاب رہی۔ر ظفر عباس نقوی ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ لاہور پولیس نے کہا کہ پہلے روزانہ کی بنیاد پر بیس ایف آئی آر درج ہوتی تھیں اب یونٹ کے قیام کے بعد روزانہ صیح پانچ ایف آئی آر درج ہوتی ہیں۔