لاڑکانہ : دھامراہ تھانہ کے حدود میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

پیر 25 جون 2018 18:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) لاڑکانہ کے قریب دھامراہ تھانہ کے حدود رتوڈیرو بائی پاس پر تیز رفتار ٹکر اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں دو افراد الاہی بخش چانڈیو اور طالب چانڈیو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ٹرک تحویل میں لی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان الاہی بخش چانڈیو دم ٹورگیا جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں متوفی کی لاش ورثا گاؤں لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :