پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کے اجراء اور ان لائسنسوں کی کمپوٹرائزیشن کا عمل روک دیا

پیر 25 جون 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کے اجراء اور ان لائسنسوں کی کمپوٹرائزیشن کا عمل روک دیا ہے جس کے نتیجے میں کمپیوٹرائزیشن کیلئے پہلے سے پیش کئے جانے والے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن اور اجراء کا معاملہ لٹک گیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اسلحہ لائسنس اور خصوصی طور پر وہ اسلحہ لائسنس جس کا آل پاکستان سے تعلق ہے اور ان لائسنس کے مالکان نے اپنے لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے 2014 میں اپنے لائسنس جمع کروا رکھے ہیں ان میں سے بیشتر کی تاحال کمپیوٹرائزیشن نہیں کی گئی اور جن لائسنس اسلحہ کی منظوری دی جاچکی ہے ان کا اجراء بھی ابھی تک نہیں کیاگیا جبکہ سابقہ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن میں مدت میں توسیع کر رکھی ہے اس سلسلے میں اسلحہ لائسنس مالکان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ان کامطالبہ ہے کہ منظورکئے جانے والے اسلحہ لائسنس کا مالکان کو اجراء جلد سے جلد کیا جائے جبکہ دوسری طرف لاہور کی اسلحہ برانچ کے ذمہ دار افسر کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد جب پنجاب کی نئی حکومت کا قیام عمل میں آئیگا تو اس کی منظوری سے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے اجراء و تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کیا جائیگا لائسنس ہولڈرز کو مزید ڈیڑھ سے دو ماہ کا انتظار کرنا پڑیگا۔