فیصل آباد،ملت چوک فوڈ فیکٹری میں گیس لیکج سے آگ کی لپیٹ میں آکر کم عمر آٹھ بچوں سمیت کام کرتے دس افراد جھلس گئے ‘

پیر 25 جون 2018 19:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ملت چوک فوڈ فیکٹری میں گیس لیکج سے آگ کی لپیٹ میں آکر کم عمر آٹھ بچوں سمیت کام کرتے دس افراد جھلس گئے ‘تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل ‘ واقعہ بعد محکمہ چائلڈلیبر کی ناہلی بھی سامنے آگئی ،فیکٹری کو سیل کردیا گیا آن لائن کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت چوک گلستان کالونی بی بلاک میں عامرولد شہزاد نے بسکٹ بنانے والی عامرفوڈز فیکٹری بنا رکھی ہے جہاں پر گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی اور مزدوری میں مصروف آٹھ و نوعمر بچوں سمیت دس افراد جھلس گئے جھلسنے والوں میں دو حقیقی بھائی شامل ہیں ان میں بارہ سالہ حیدر رضا ولد عرفان ‘چودہ سالہ علی حیدر ولد عرفان ‘ تیرہ سالہ علی رضا ولد محمد ارشاد‘ تیرہ سالہ شہباز ولد سلیم ‘ پندرہ سالہ بلال ولد فاروق ‘ سولہ سالہ علی رضا ولد فقیر حسین ‘ سولہ سالہ نعمان ولد پرویز ‘ بیس سالہ احسان خان ولد عثمان خان ‘بتیس سالہ فاروق شامل ہیں جنہیں ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے طبی امداد کی فراہمی کیلئے بروقت الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں سرجیکل ایمرجنسی میں طبی امداد کی فراہمی جاری ‘ڈاکٹروں کے مطابق جھلسنے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور فیکٹری کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ،دوسری جانب اس واقعہ کے بعد کم عمر بچوں سے مزدوری پر محکمہ چائلڈ لیبر کی ناہلی بھی سامنے آگئی ہے جوکہ فیکٹری مالکان سے سازباز ہوکر ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ،جس کی وجہ سے فیصل آباد پنجاب بھر میں کم عمر بچوں سے مزدوری لینے کا سلسلہ جاری ہی

متعلقہ عنوان :