گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس

اجلاس میں کالج کے سالانہ بجٹ 2018-19 کی بھی منظوری دی گئی

پیر 25 جون 2018 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلا س میں کالج کے انتظامی ومالی امورکے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل کی جانب سے کالج کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں کالج کے سالانہ بجٹ 2018-19 کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر، پیٹر ہمفرے سرفراز، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس، کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر نیرفردوس اور بورڈ آف گورنرکے دیگرمتعلقہ اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنرنے ایڈورڈز کالج کی کارکردگی کو سراہا اور اعلی تعلیم کے فروغ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور کہاکہ اعلی تعلیمی ادارے اقوام کی معاشی زندگی سنوارنے اور نت نئی ایجادات متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :