پاکستان کومعاشی طور پر دوسرے ممالک پر انحصار کم کرنا ہو گا
پاک امریکہ تعلقات میں تنائو کے باوجوددونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مفادات اور ضروریات کو سمجھیں پاکستان کو فیصلہ سازی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، تھنک ٹینک آئی پی آر نے پاک امریکہ تعلقات پر جامع رپورٹ جار ی کر دی
پیر 25 جون 2018 19:57
(جاری ہے)
رپورٹ کو آئی پی آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمایوں اخترخان اور اشرف حیات نے تحریر کیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9/11کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر آ گئے ہیں اور ان تعلقات کو صیحح طریقے سے کسی گائیڈ لائن کے بغیر انتہائی ناقص طریقے سے چلایا جا رہا ہے ۔دونوں ممالک نے 9/11کے بعد آپس میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کیلئے کئی مواقع ضائع کیے ہیں ۔ابتدائی طور پر القاعدہ کو ختم کرنے کیلئے کام کیا گیا جو کہ ایک وسیع پارٹنر شپ پر مشتمل تھا لہذا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تنائو اس وقت بڑھاجب امریکہ کی خواہش تھی کے طالبان کو بھی القاعدہ کی طرح شکست دی جائے ۔ آئی پی آر کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائے لیکن امن قائم کرنے کیلئے دونوں کے طریقے مختلف ہیں کیونکہ دونوں کے مقاصد ایک جیسے نہیں ہیں ۔جہاں تک افغانستان میں انڈیا کے اثرات کا تعلق ہے پاکستان افغانستان میں ایک دوستانہ حکومت چاہتا ہے جبکہ امریکہ وہاں پر فوجی حل کاخواہاں ہے ۔اس کے اختلافات جیسے بھی ہوںاس کے باوجود پاکستان کو امریکہ کے ساتھ اعتماد کی فضا پیدا کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہیے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان امریکہ کے تمام مطالبات پورے کرے۔ پاکستان کو چاہے کہ امریکہ کو واضح طور پر بتا دے کہ اس کیلئے کیا ممکن ہے اور کیانہیں۔امریکہ کو بھی چاہیے کہ افغانستان کی طرف سے کراس بارڈر دہشت گرد کاروائیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ پاکستان کو افغان طالبان کے افعال کا ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جا سکتا ۔پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ افغان طالبان پر زور دے کہ افغانستان کے اندر دوسرے طاقتور گروپوںکے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کریں نیز طالبان کو بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اس کے علاوہ کابل میں طالبان حکومت افغانستان کے اندر مختلف دھڑوں ، امریکہ ، چین اور روس کیلئے بھی قابل قبول نہیں ہے۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکہ کی میانہ روی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکورٹی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنائے اور امریکہ کی بزنس کمیونٹی کووہی مراعات دے جو چین کو دی جار ہی ہیں۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکہ کی سپورٹ حاصل کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو وسیع پیمانے پر پھیلا دے نیزپاکستان کو چاہیے کہ امریکہ کو باور کرائے کہ چین کے ساتھ اس کی پارٹنر شپ دوسرے اتحادیوں کیلئے غیر مناسب نہیں ہے۔آئی پی آررپورٹ کے مطابق پاکستان کی پالیسی سازی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ملک کے اندر متفقہ طور پر کوئی سیکورٹی پالیسی نہیں ہے۔ منتخب قیادت نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا ہے۔ معاشی کمزوریوں کی وجہ سے قومی سیکورٹی پر لچک دکھائی گئی ہے لہذا پاکستان کومعاشی طور پر دوسرے ممالک پر انحصار کم کرنا ہو گا ۔افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو چاہیے کہ افغان طالبان کے سلسلے میں افغانستان کی مدد کرے نیز افغانستان کو بھی چاہیے پاکستانی کی سکیورٹی کو یقینی بنائے تا کہ سرحد پار سے ٹی ٹی پی کی کاروائیوں کو روکا جاسکے جیسا کہ حال ہی میں ملافضل اللہ کی ہلاکت ایک مثبت قدم ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کے باوجودپاکستان اپنے علاقائی تعلقات کو بہتر بنائے نیز بھارت کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری لائے۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.