ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ خان نخوا 28 جون کو کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے

پیر 25 جون 2018 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ خان عوام کی شکایات خود سنیں گے۔ معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی صوبائی ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات خود سنیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا 28 جون 2018 کو بروزجمعرات دوپہر2 بجے سے 4 بجے تک عوام کی شکایات دفتر نیب خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمکپلس فیز 5- حیات آباد پشاور میںبراہ راست سنیں گے اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے جس کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے۔

اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدے پہنچائے ہوں، یا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوم الناس سے دھوکہ دی اور منافع کا لالچ دیکر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، ایسے اشخاص جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملک سے باہر جا نے کا جھانسہ دے رہے ہوں، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو ایک سے زیادہ اشخاص کو پلاٹ دینے کیلئے سکیم بنائے اور رقم خرد بردکرے، بینک کے حکام سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث افراد ، سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کر نے والے اور دھوکہ دہی سے قرض دلوانے والوں کے خلاف شکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

شکایت کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ)کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔ ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :