انتخابات کا شفاف ہونا قومی سلامتی و بقا کیلئے بہت ضروری ہے ‘عزیز الرحمن چن

پیر 25 جون 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کا شفاف ہونا قومی سلامتی و بقا کے لئے بہت ضروری ہے اس لئے حالات ملک و قوم سے وفاداری کے متقاضی ہیں ،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی بلیم گیم کی بجائے الیکشن میں دھاندلی کے ازالے کے لئے بالغ نظر کا مظاہرہ کریں الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی مکمل طور پر شفاف‘دیانتدار اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا المیہ اور آج کی سیاست کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سر کردہ اس ذہنی سیاسی وسعت سے عاری ہیں جس سے قومیں نئے خواب دیکھتی ہیں اور ان کو حقیقت میں ڈھالنے کے لئے جد و جہد کرتی ہیں۔