ملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، عوام عمرا ن خان کے ساتھ ہیں،رانا عبدالسمیع

پیر 25 جون 2018 21:57

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، پاکستانی عوام عمرا ن خان کے ساتھ ہیں، ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور الیکشن کی مہم کی جائے گی اور انشاء اللہ عوام انہیں کامیاب کروایں گے ،25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور انکو عبرناک شکست دیں گی‘عوام حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسی عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکی ہیں اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے۔