نگراں حکومت کی اولین کوشش ہے صاف اورشفاف طریقے سے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو، ڈپٹی کمشنر نصیرآبادمحمد یونس سنجرانی

پیر 25 جون 2018 22:11

کوئٹہ.25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآبادمحمد یونس سنجرانی کی زیرصدارت ضلعی آفیسران کاتعارفی اجلاس منعقدہوا اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد سیدجاویدشاہ غرشین سمیت ضلع بھرکے آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد یونس سنجرانی نے کہاکہ آج کے اجلاس کا مقصدآفیسران کا تعارف اورالیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا ہے موجودہ نگراں حکومت کی اولین کوشش ہے کہ صاف اورشفاف طریقے سے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو۔

الیکشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے بہت سی چیزوں کی ضرور ت ہے جس کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایاجارہا ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نصیرآبادمحمد یونس سنجرانی اورایس ایس پی سید جاویدشاہ غرشین نے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ آفیسران کو دی جانے والی دوروزہ ٹرینگ کا بھی دورہ کیا

متعلقہ عنوان :