تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے، سرکاری ٹی وی بھی عمران خان کیساتھ خصوصی پروگرام کرنے لگا

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پہلی مرتبہ پی ٹی وی پر خصوصی انٹرویو دیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر جون 20:27

تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے، سرکاری ٹی وی بھی عمران خان کیساتھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے، سرکاری ٹی وی بھی عمران خان کیساتھ خصوصی پروگرام کرنے لگا۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پہلی مرتبہ پی ٹی وی پر خصوصی انٹرویو دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کافی قسمت کی دھنی ثابت ہوئی ہے جس میں گزشتہ ایک سال میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت متعدد جماعتوں کے سیاسی نام شامل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مختف اہم ترین حلقوں میں کروائے گئے سروے بھی تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا رہے ہیں۔ان تمام چیزوں کو آنے والے وقت میں تحریک انصاف کی حکومت کی نشانیاں سمجھا جارہا ہے۔اس حوالے سے ملک کے مخلتف بااثر اور طاقت ور حلقوں نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی بالادستی کو قبول کر لیا ہے ۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سرکاری ٹی وی بھی شائد عمران خان کی سیاسی طاقت کو سمجھ چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی عمران خان کو پہلی مرتبہ خصوصی انٹرویو کے لیے بلا لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پی ٹی وی کے پروگرام میں پہلی مرتبہ پروگرام سچ تو یہ ہے کہ میزبان سید انوار الحسن سے الیکشن 2018 کے حوالے سے خصوصی گفتگو کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے عمران خان کبھی بھی سرکاری ٹی وی پر خصوصی گفتگو کے لیے نہیں آئے جبکہ متعدد نجی ٹی وی اکثر انکا خصوصی انٹرویو لیتے تھے جس پر ان کے مخالفین اعتراض کرتے تھے۔