صرف 24 سیکنڈ میں اکیلا ڈاکو بنک لوٹ کر فرار
امین اکبر پیر 25 جون 2018 23:55
ملایشیا میں ہونے والی ڈکیتی کی یہ واردات اتنی جلدی واقع ہوئی کہ بنک کا عملہ، جس میں ایک مسلح سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھا، کو خبر ہی نہ ہوئی کہ بنک لوٹا جا چکا ہے۔ بروز جمعہ دن کے 3 بجکر 56 منٹ پر جلان جینٹنگ کیلانگ میں واقع بنک میں ہونے والی ڈکیتی میں 17,500 ملیشین رنگٹ لوٹ لیے گئے۔
وانگسا ماجو او سی پی ڈی سپریٹنڈنٹ محمد رائے سوہیمی شریف نے بتایا کہ ڈاکو بنک میں اکیلا داخل ہوا تھا، اس وقت بنک بند ہونے ہی والا تھا اور اس کا ایک ساتھی باہر موٹر سائیکل پر موجود اس کا انتظار کر رہا تھا۔
موقع پر موجود سپریٹنڈنٹ محمد رائے نے ڈاکو کے بارے میں بتایا ، "اس نے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا اور اس کے پاس گن سے ملتی جلتی کوئی چیز موجود تھی۔
(جاری ہے)
بنک میں اس وقت دو سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ ایک بنک کے سامنے کی طرف موجود تھا لیکن وہ مسلح نہیں تھا۔ جبکہ بنک کی پشت پر موجود مسلح گارڈ کو شاید اس ڈکیتی کا علم ہی نہیں ہو سکا تھا۔"
بنک میں موجود دو کسٹمرز سمیت کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ڈاکو نے دستانے استعمال نہیں کیے تھے اس لیے جس دراز سے اس نے رقم نکالی وہاں سے اس کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ابھی تک اس سلسلے میں ہر ممکنہ زاویے سے تفتیش کر رہی ہے جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شامل ہے۔ پولیس نے بنک کے اندر سے ڈکیتی میں کسی قسم کے تعاون کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.