ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں شروع ہوگا

دور ہ زمبابوے ،ْقومی ٹیم کے ہمراہ فیلڈنگ کوچ نہیں ہوں گے دورہ مختصر ہونے کی وجہ سے موجودہ کوچز سے ہی کام چلایا جائیگا ،ْ نئے کوچ کا تقرربعد میں کیا جائے گا

منگل 26 جون 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سے شروع ہونے والیدورہ زمبابوے میں فیلڈنگ کوچ کے ساتھ نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق دورہ مختصر ہونے کی وجہ سے موجودہ کوچز سے ہی کام چلایا جائے گا ،ْ نئے کوچ کا تقرربعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی دورہ زمبابوے میں کھیلی جانے والی ٹرائی ٹی 20 سیریز اور ون ڈے سیریز میں فیلڈنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری گرانٹ لوڈن کو سونپنے پر غور کررہا ہے، وہ اس سے پہلے بھی فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں اور اس وقت ٹرینر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ،ْقومی کرکٹ ٹیم کے برطانیہ کے دوریکے اختتام پر اسٹیو رکسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بیری قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے ستمبر میں ذمے داریاں سنبھالیں گے، ان کے ساتھ بورڈ معاہدے کی تفصیلات طے کررہے ہیںجبکہ مکی آرتھر کی سفارش کے بعد مدثر نذر، ہارون رشید اور انضمام الحق پر مشتمل کمیٹی فیلڈنگ کوچ کی منظوری دیگی۔

ڈیرن بیری سے معاہدہ 2 سال پر مشتمل ہوگا جو ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے ،ْ وہ پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔