رام مندر کی تعمیر جلد شروع کر دی جائیگی،

یو گی کا غیر آئینی اعلان ریاستی وزیر کو ایسی غیر آئینی حرکت زیب نہیں دیتی،اقبال انصاری (فریق مقدمہ بابری مسجد)

منگل 26 جون 2018 16:03

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) بھارت میں وزیر اعلیٰ یوگی نے غیر آئینی حرکت کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا،ریاستی وزیر کو ایسی غیر آئینی حرکت زیب نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کے وزیر اعلی یوگی نے پیر کواجودھیا پہنچ کر ایک بار پھر غیر آئینی حرکت کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کا وہاں ذکر کیا جبکہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ۔

وزیراعلی نے وہاں سادھووں اور مذہبی لیڈروں کو یقین دہانی کرائی کہ رام مندر کی تعمیر جلد شروع ہوجائیگی۔ وزیراعلی کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے بابری مسجد مقدمے کے ایک فریق اقبال انصاری نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ وہ اتنی بڑی ریاست کے وزیراعلی ہیں اس کے بعد وہ مذہبی لیڈر ہیں۔ یہ سب 2019 کے پارلیمانی الیکشن کو نظر میں رکھ کر کیا جارہا ہے تاکہ وہ عوام کو متاثر کرسکیں۔