ویتنام، سیلاب کی تباہ کاریاں،

15افرادہلاک، 11تا حال لاپتہ، 6ملین ڈالر کا مالیاتی نقصان

منگل 26 جون 2018 16:03

ویتنام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) شمالی ویتنام میں سیلاب اور مٹی تودے گرنے سے 15افراد ہلاک جب کہ 11لاپتہ ہو گئے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری لیکن بارش رکاوٹ کا سبب بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ویت نام میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 15 تک جا پہنچی ہے جبکہ 11 افراد لا پتہ ہیں۔ ملکی محکمہ برائے انسداد آفات کے مطابق ، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے مگر بارشیں اس کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متعدد مکانات مٹی کا ڈھیر بن چکے ہیں اور سڑکیں بیٹھ گئی ہیں ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس تباہی کے باعث ملکی خزانے کو 6 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔