خورشید شاہ کو عوام سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا

آپ 10 سال حکومت میں رہے ہمارے علاقے میں نہ روڈ ہے نہ پانی؛ نوجوان نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے خطاب کے اندر سوالات کی بارش کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 15:59

خورشید شاہ کو عوام سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا
پنو عاقل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جون 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عوام سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا ۔نوجوان نے خورشید شاہ سے دوران خطاب ہی کئی سوالات کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق جسیے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔ پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔

اور وہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال ہمارا خیال نہیں آیا اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ سندھ میں بھی پیش آیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید پنو عاقل میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم خورشید شاہ کو عوام میں خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا۔نوجوان نے خورشید شاہ کے خطاب کے دوران سوالات کی بارش کر دی اور کہا کہ آپ دس سال حکومت میں رہے لیکن ہمارے علاقے میں نہ پانی ہے اور نہ ہی کوئی سڑک بنی ہو ئی ہے۔

خورشید شاہ نے نوجوان کی بات کا جواب مسکراتے ہوئے دیا اور کیا کہ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لگادینا۔کیونکہ اس سے پہلے کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جب سیاسی رہنما اپنے حلقوں میں ووٹ مانگنے گئے تو ان کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لوگوں نے انہیں گھیر کر پانچ سال کی کاردگردگی سے متعلق سوالات پوچھے۔۔اس سے پہلے سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی کو بھی کہوٹہ میں لوگوں نے گھیر لیا تھا اور پانچ سال کی کارگردگی کا حساب مانگا تھا۔ جب کہ سکندر بوسن کو بھی ملتان میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابا ت ہو گے۔