نواز شریف کی لیگی رہنمائوں کے خلاف نیب کارروائیوں پر سخت حکمت عملی کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 17:14

نواز شریف کی لیگی رہنمائوں کے خلاف نیب کارروائیوں پر سخت حکمت عملی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کے خلاف نیب کارروائیوں پر سخت حکمت عملی کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو نواز شریف کے انتخابی مہم سے متعلق لیگی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے، گفتگو کے دوران نواز شریف نے لیگی رہنمائوں کے خلاف نیب کاروائیوں پر بات چیت کی، نواز شریف نے نیب کاروائیوں پر بات چیت کی، نواز شریف نے نیب کارروائیوں کے خلاف سخت حکمت عملی کی ہدایت کی، نواز شریف نے شہباز شریف سے بھی رابطہ کر کے انتخابی مہم پر گفتگو کی، نواز شریف نے انتخابی مہم سے متعلق ٹیلیفونک کانفرنس کے اہتمام کی ہدایت کی، نواز شریف انتخابی مہم سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔