نئی دہلی میں روزانہ 18سال سے زائد عمر کی 10خواتین کا اغوا ہوتا ہے،پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

منگل 26 جون 2018 17:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) بھارتی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی میں 18سال سے زائد عمر کی 10خواتین کو روزانہ اغوا کیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی میں چلتی بس میں ایک نوجوان فزیو تھراپسٹ کی اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا دنیا بھر نے نوٹس لیا تھا وہاں سیکیورٹی کی کمی آج بھی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ دہلی میں روزانہ 18سال سے زائد عمر کی 10عورتوں کا اغوا کیا جاتا ہے اس حساب سے ہر 2گھنٹے بعد ایک عورت اغوا کی جاتی ہے۔ ان میں سے زیاد ہ کیسز میں محکمہ پولیس ، ملزمان اور غیر سماجی عناصر کا سراغ لگانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اغوا اور زیادتی کے زیادہ تر واقعات معمہ بن جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اغوا برائے تاوان جیسے کیسز کو عموما سلجھانے میں کامیابی حاصل کرلی جاتی ہے۔