مسلسل نظراندازکئے جانے پر اے پی ایم ایل ورکرزمایوس،دوسری پارٹیوں میں شمولیت پر غور

نیوکراچی میں سہیل قریشی کی قیادت میں ہم خیال ساتھیوں کا اہم اجلاس،دیگر پارٹیوں کے رابطوں پر تبادلہء خیال

منگل 26 جون 2018 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کراچی کے ہم خیال و سینئر ورکرزکا محمدسہیل قریشی کی قیادت میں اہم اجلاس، قیادت کی جانب سے مسلسل نظرانداز کئے جانے اور رابطوں کے فقدان پر مایوسی کا اظہار،اے پی ایم ایل چھوڑکر دیگر پارٹیوں میں شمولیت پر غوروخوص کیاگیا۔APMLقیادت کی جانب سے مسلسل نظراندازہونے پر مایوس ورکرزکا سہیل قریشی پر اعتماد کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی میں منعقدہ اجلاس میں سینئر ورکرزاور کارکنان نے سخت مایوسی اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سہیل قریشی سے کسی اور پارٹی میں شمولیت کامطالبہ کیا۔اس موقع پر سہیل قریشی نے ہم خیال ساتھیوں کو یقین دلایاکہ قیادت نے جیسے ہی رابطہ کیاورکرزکا مطالبہ سامنے رکھ دیاجائے گا، اس کے باوجود قیادت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو جن پارٹیوں کے رہنمائوں نے رابطے کئے ہیں ان سے بات چیت کرکے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افتخاراحمد، ذیشان انصاری، حنیف قریشی، اکرم خان ،شہزادشیخ، غلام عباس، اکبر راجپوت، احسان شیخ، جاوید شیخ،ارسلان بیگ، عدنان مغل، ظفربہاری،عبدالحمید،آصف قریشی،سلیم میرانی،ندیم ودیگر بھی شریک تھے۔شرکاء کا کہناتھاکہ APMLقیادت کسی کارکن سے رابطہ رکھنااپنی توہین سمجھتی ہے،بالاہی بالاپارٹی کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن یادرکھیں کوئی بھی پارٹی کارکنان کے بغیر نہیں چلائی جاسکتی،قیادت نے یہی رویہ رکھاتو پارٹی چھوڑدیں گے۔

متعلقہ عنوان :