سپریم کورٹ نے میموکمیشن کیس کی سماعت کے دور ان ایف آئی اے کوقانون سازی کیلئی2 ہفتے کاوقت دیدیا

منگل 26 جون 2018 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سپریم کورٹ نے میموکمیشن کیس کی سماعت کے دور ان ایف آئی اے کوقانون سازی کیلئی2 ہفتے کاوقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے میموکمیشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ حسین حقانی عدالت کے حکم کے باوجودواپس نہیں آرہے انہوں نے عدالت سے جھوٹ بولا۔

عدالتی معاون احمربلال نے کہا کہ بعض باتیں چیمبرمیں کرناچاہتاہوں، ایف آئی اے کوقوانین بنانے کی ضرورت ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ قوانین بنانے میں کتناوقت لگے گا احمربلال بولے قوانین 2 ہفتے میں بن سکتے ہیں اور قوانین کے بعدعدالتی حکم پرعمل درآمد ہوسکے گا۔سپریم کورٹ نے میموکمیشن کیس میں ایف آئی اے کوقانون سازی کیلئی2 ہفتے کاوقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔