لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا

منگل 26 جون 2018 19:43

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں بچی زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسے سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا جائے ۔ جسٹس انوارالحق نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ہیں یا نہیں، اس بارے میں عدالت میں تفصیلات پیش کی جائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی ۔