نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہو ا استعمال لمحہ فکریہ ہے، فضہ شاہ

منگل 26 جون 2018 19:47

سرگودھا۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ڈائریکٹر فضہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک سے منشیات کے خاتمہ کیلئے مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ، نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہو ا استعمال لمحہ فکریہ ہے ، ملک سے منشیات کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں اور افراد کو مل کر کام کرنا ہو گا، وہ میشات کیخلاف آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے سول ڈیفنس ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں ، ڈائریکٹر ایکسائز نے کہاکہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں جن میں پندرہ سے پچاس سال تک کے افراد کی تعداد 35 لاکھ ہے جو لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہاکہ منشیات کے باعث روزانہ سات سو افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ، محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول منشیات کیخلاف بھر پور کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :