ایپلٹ ٹربیونل نے آفتاب شیرپائو اور ارشد عمرزئی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

منگل 26 جون 2018 20:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پشاور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائو اور ارشد عمرزئی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس افسر شاہ نے کاغذات نامزدگی پر الیکشن کے حوالے سے کیسز کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو پر تین لاکھ 73ہزار روپے کے بقایا جات ہیں جو ان کے ذمے تھے آفتاب شیرپائو کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ کلیئرنس کر چکے ہیں اور جس فون نمبر پر بقایا جات ہیں وہ ادائیگی کی جا چکی ہیں جس کی کلیئرنس رپورٹ اپیلٹ ٹریبونل میں پیش کی گئی اسی طرح سابق ممبرصوبائی اسمبلی ارشد عمرزئی کے ذمے تیرہ ہزار روپے کے بقایا جات تھے جن کی کلیئرنس سرٹیفیکیٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے اپیلٹ بنچ نے آفتاب شیرپائو اور ارشد عمرزئی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اجازت دیدی۔