ن لیگ کو چھوڑ کر جانے والے عبرت کا نشان بنیں گے، ساجدہ وسیم ملک

منگل 26 جون 2018 20:23

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ(ن خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ کو چھوڑ کر جانے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی صدر محمد شہباز شریف، محمد نواز شریف کے نظرئیے اور سوچ پر کام کررہے ہیں،شریف فیملی میں اختلافات کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں،تمام امیدواروں کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ،ہم اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کی بدولت دوبارہ حکومت بنائیں گے،دھرنا پارٹی کا سیاسی مستقبل اندھیرں میں ہے،جو لوگ اپنے مفادات کیلئے ملک سلامتی تک دائو پر لگا دیتے ہیں انہیں قومیں کبھی اپنا لیڈر تسلیم نہیں کرتی،محمد نواز شریف نے تمام پریشانیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے، نا اہلی کے بعد پارٹی صدارت سے بھی الگ کردیا گیا ان سب کا بدلہ عوام الیکشن میں انتشار پھیلانے والوں کو شکست دے کر لیں گے۔