راولپنڈی پو لیس کی منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،5ملزمان گرفتار

منگل 26 جون 2018 20:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئی05ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے عدنان سی10لیٹر کھلی شراب, تھانہ ریس کورس پولیس نے توصیف سے 10لیٹر کھلی شراب ,تھانہ کہوٹہ پولیس نے عبیدالرحمن سے 25بوتل شراب ، میزان سے 25بوتل شراب ،تھانہ سول لائن پولیس نے ریاست سے 01عدد پستول 30بورمعہ02روندبرآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :