دفاعی نمائش آئیڈیاز نمائش 2018 بہت اہم ہے ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان

منگل 26 جون 2018 20:49

دفاعی نمائش آئیڈیاز نمائش 2018 بہت اہم ہے ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) میجر جنرل احمد محمود حیات کو کراچی میں نومبر کو منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (IDEAS 2018) دفاعی نمائش کے حوالے سے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میجر جنرل احمد محمود حیات سے ملاقات کررہے تھے۔ ملاقات میں ڈی جی ڈیپو نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئیڈیاز ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی، وزیراعلیٰ سندھ نے ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اپنا ایوینٹ ہے ہم بھرپور شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 بہت اہم ہے جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو دنیا کے آگے رکھا جاتا ہے اور دفاعی صلاحیت ہی امن کی ضامن ہے۔#

متعلقہ عنوان :