Live Updates

تحریک انصاف نے پانچ سالوںمیں خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوںکی حالت تباہ کر دی،27ثوبیہ خان

منگل 26 جون 2018 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) صوبائی نائب صدر و سابقہ ایم پی اے اور امیدوار برائے این ای27ثوبیہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے پانچ سالوںمیں خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوںکی حالت تباہ کر دی خصوصاً صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ پر اپنے من پسند اور نا اہل لوگوں کو بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے ایل آر ایچ کی حالت تمام ہسپتالوں کے مقابلے میں نہایت خراب ہو چکی ہے ہسپتال میں امریکی شہری ڈاکٹر نوشیر وان بر کی نے اپنے منظور نظر افراد کو اعلیٰ پوسٹوں پر بٹھایا اور میر ٹ کو پامال کیا گیا نو شیر وان برکی پشتونوں کی روایات اور صوبے حالات و مسائل سے مکمل نابلد ہے ان کے دور میں ہسپتال کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے ہسپتال کی حالت پر نہایت افسوس کیا عمران خان اپنے کزن نوشیر وان برکی کی صفائی دینے کیلئے پریس کانفرنس میں تمام ذمہ داری دوسری پر ڈال دی مگر حقیقت سب کو پتہ ہے کہ ایل آر ایچ کی یہ حالت آج کس کی وجہ سے ہے عوام اس دفعہ ووٹ مسلم لیگ کو دے اصل تبدیلی اور ترقی ہم لائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات