کراچی کو پانی فراہم کرنے والا حب ڈیم میں پانی کی سطح کم

ضلع غربی اور وسطی میں پانی بحران شدت اختیار کرنے لگا ،شہری بوند بوند کو ترسنے لگے

منگل 26 جون 2018 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) کراچی کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ضلع غربی اور وسطی میں پانی بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی کمی سے کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حب ڈیم سے شہر قائد کو پانی کی فراہمی محدود کردی گئی ہے، اب حب ڈیم سے کراچی کو ہفتے میں تین سے چار روز ہی پانی مہیا کیا جائے گا، جس کے باعث عوام مہنگے داموں میں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

واٹر بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر قائدکو متبادل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں، شہر کے متاثرہ حصے کو کے 3سے پانی فراہم کیا جائے گا تاہم عوام واٹر بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے زیادہ پر امید نہیں ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :