محکمہ فوڈ مردان کا گراں فروشی کے خلاف مہم جاری

ے زائدناجائز منافع خورگرفتار 10لا کھ روپے سے زائد جرمانہ وصول

منگل 26 جون 2018 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) محکمہ فوڈ کنٹرول مردان کا گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رواں سال150سے زائدناجائز منافع خوروںکوگرفتار لاکھوں روپے کا جرمانہ وصول۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر مردان عادل بادشاہ کی زیر سر پر ستی ،انچارج ہیڈکوارٹراسسٹنٹ فوڈ کنڑولر عدنان خان،فوڈ انسپکٹر اکبر علی ،مسرت جبیںاور قاضی جنید نے ضلع مردان کے مختلف بازاروں اور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے رواں سال میںچھ ماہ کے دوران 150سے زائدناجائز منافع خور دکانداروں اور ہوٹلز مالکان کو گرفتار کرکے ان سے 10لاکھ دس ہزار 5 سوروپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر عادل بادشاہ نے اپنے دفتر مردان میں ایک اجلاس کو بتا یا کہ محکمہ فوڈ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخ نامہ جاری کا معائنہ کر تے ہیں اور سرکاری نرخ نامہ پر عملدر آمدنہ کرنے والے دکانداروںکیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا تی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوڈ عملے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ گراں فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری رکھیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کو اشیا خورنو ش سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں انہوں نے کہا کہ بعض کاروباری افراد سرکاری نرخناموں کے مطابق اپنی اشیاء فروخت کرنے کی بجائے من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں۔

اور ناجائز و غیر قانونی منافع خوری کر رہے ہیں جس کے باعث محکمہ فوڈ کے آفیسران نرخناموں کو کنٹرول کرنے اور معیار کو برقرا ر رکھنے کیلئے مختلف اوقات میں بازار کی چیکنگ کر تے ہیں۔ اور زیادتی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرخنامے کا مقصد صرف اور صرف ہندسوں کا اٴْتار چڑھاؤ نہیں۔ بلکہ حقیقی معنوں میں حکومتی نرخ پر عوام کو اشیاء فراہم کر ناہے۔ اس لئے تمام کاروباری افراد اور نمایندگان یہ بات نوٹ کریں۔ کہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :