فیصل آباد:تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا

منگل 26 جون 2018 21:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا آن لائن کے مطابق لالیاں کا رہائشی تیئس سالہ مزمل ولد جہانگیر اپنے دوست بیس سالہ اسد ولد احمد یار کے ہمراہ سول ہسپتال چنیوٹ سے میڈیکل کی کلاس سے واپس موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں سکینہ شوگر ملز کے قریب تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے دونوں دوست شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ‘جہاں دوست اسد کو زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے پر طبی امداد جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :