بالاکوٹ میں زبردستی کرش پلانٹ بند کرنے پر ہنگامہ آرائی کے سبب دو گروپوں میں تصادم سے متعدد افراد تھانے پہنچ گئے

منگل 26 جون 2018 22:43

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) بالاکوٹ میں زبردستی کرش پلانٹ بند کرنے پر ہنگامہ آرائی کے سبب دو گروپوں میں تصادم سے متعدد افراد تھانے پہنچ گئے،بالاکوٹ کے موضع نڑاہ میں نصب کرش پلانٹ کے مالک نصیر اصغر خان نے اپنے ایک تحریری بیان میں بتایا ہے کہ وہ 400کنال اراضی کے موضع گرلاٹ میں مالک ہیں اور ان کی نڑاہ کے مقام پر جائے موسومہ کٹھہ پیرہن نمبرات خسرات625،628پر تمام قانونی تقاضوں کے مطابق حکومتی این او سی کے مطابق ان کا کرایہ دار کاشف خٹک ولد اسحاق خٹک گزشتہ 14سال سے اسی کرش پلانٹ پر کام کر رہے ہیں،قبل ازیں سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے کرش پلانٹ بند کر دیا گیا تھا تاہم ان کے کرایہ دار نے ڈیڑھ سال کے بعد تمام قانونی شرائط پوری اور قواعدو ضوابط کے ساتھ کرش پلانٹ کو چلایا ہے،انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ اپنی اسی ملکیتی اراضی میں محکمہ ماحولیات کی ہدایات کے مطابق انوائر منٹ کرش پلانٹ کیلئے ایکسویٹر مشین کی مدد سے پلاٹ ہموار کر رہے تھے کہ اس دوران ان پر مقامی افراد عبد القدوس،محمد صدیق،محمد طاہر پسران عزیز اللہ،تنویر،خورشید،رشید پسران بشیر،عارف ولد شاہ زرین،عارف ولد نامعلوم،طفیل ولد نامعلوم،انیس ولد گل زرین،ذیشان عرف شانی،نواز پسران حاجی نسیم ودیگر20سے زائد افراد نے ان پر ڈنڈوں ،لاتوں،مکوں اور آہنی سلاخوں اور اسلحہ سے مسلح ہو کر ان پر حملہ کیا اور اسے شدید زدوکوب کیا گیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو کنٹرول کیا اور مزید تصادم سے دونوں گروپوں کو محفوظ رکھ کر انہیں تھانہ بالاکوٹ لے آئی،بالاکوٹ پولیس کے نام توقیر اصغر خان نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ انہوں نے جن افراد کی نشاندہی اپنی درخواست میں کی ہے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔