Live Updates

امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے پیکو روڈ پر مرکزی آفس کا افتتاح کردیا

منگل 26 جون 2018 23:07

امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے پیکو روڈ پر مرکزی آفس کا افتتاح ..
لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما ء ونامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے پیکو روڈ پر مرکزی آفس کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر پی پی 166سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ ، ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان ، میاں اختر حسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،اعجازچوہدری نے میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈور ٹو ڈور کمپین کر رہا ہوں،عوام کی جانب سے جس طرح استقبال کیا گیا اس پرمیں شکریہ ادا کرتاہوں ، یہ حلقہ ستر فیصد متوسط طبقے پر مشتمل ہے،یہاں پینے کا صاف پانی مہیا نہیں،سیوریج کا نظام خراب ہے ،لوگ عبادت کرنے سے قاصر ہیں،گیس کی سپلائی بہت کم ہے، این اے 133مسائل میں دھنسا ہو ا ہے ،انہوںنے کہاکہ ہم اس حلقے کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، شو کیس پروجیکٹ کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے،ہر سال بیس لاکھ نوکریاں دیں گے،انہوںنے کہاکہ جن دوستوں کو ٹکٹ نہیں ملے، سب کو مل کرچلنے کی دعوت دیتا ہوں ،آئندہ 48 گھنٹوں میں ان دوستوں کو بھی ساتھ لاؤں گا،ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ،سب کو پی ٹی آئی کے فیصلے کو ماننا ان کی ذمہ داری ہے، اس حلقے میں مسیحی برادری کی کثیر تعداد بستی ہے، و زیر اعظم عمران خان کو بنائیںگے اور ان کا تاریخی استقبال کریں گے ،بعدازں اعجاز احمد چوہدری اور پی پی 166 کے نامزد امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے یوسی 224پنڈی راجپوتہ مین بازار ، بانساں والا بازار میں ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین کی اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات