پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی الیکشن سیل نے 10 رکنی لیگل ایڈ کمیٹی کا اعلان کر دیا

منگل 26 جون 2018 23:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی الیکشن سیل نے 10 رکنی لیگل ایڈ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لیگل ایڈ کمیٹی میں پی ایل ایف کراچی کے صدر قاضی بشیر، طارق بگٹی، سعید احمد عباسی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں درمحمد شاہ، اے ڈی خاصخیلی، رفعت کولاچی، ارشاد علی شر، فرحان ضیاء، نوشاد بابر اور تصدق ندیم بھی شامل ہیں۔