نوشہرہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی انورالاسلام اپنے عہدے سے مستعفی

منگل 26 جون 2018 23:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پی کی65 کا ٹکٹ انجینئر طارق خٹک کو دینے کے خلاف جماعت اسلا می ضلع نو شہرہ کے امیر حا جی انور اسلام سمیت پی کی65 کے 53 دیہات کے امراء اور کا بینہ نے مستعفی ہو نے کا اعلان کردیا آئندہ لا ئحہ عمل کا اعلان جلد کیا جا ئیگا ۔ حا جی انور اسلام نے جماعت اسلامی پی کی65 پبی کے دفتر میں پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ایم ایم اے کی غلط پالیسیوں اور خیبر پختونخوا میں عموماً اور ضلع نو شہرہ میں خصوصاً غلط فیصلوں کے خلاف جما عت اسلا می کے عظیم تر مفاد کے خا طر اپنے تمام دوستوں بزرگوں سینئر جماعتی رہنمائوں کے مشوروں کے بعد جماعت اسلامی کی ضلعی منصب سے اپنے ساتھیوں سمیت تمام جماعتی عہدوں اور ضلعی امارت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

مستعفی ہو نے والوں پی کی65 کے سرپرست اعلیٰ حا جی شاد محمد جما عت اسلا می پی کی65 اور ضلعی شوریٰ کے ممبر حا فظ عید محمد نا ئب امیر جما عت اسلا می ڈاکٹر زر ین خان ضلعی شوریٰ کے ممبر حا جی نور الو ہاب پی کی65 کے قسیم صنعت اللہ ڈپٹی سیکر ٹری پی کی65 میاں جمیل اخترخان امیر جما عت اسلا می ڈاگ بہسود مسعود خان امیر جما عت اسلا می خد ریزی محمد آیاز خان امیر جما عت اسلامی میرہ جلوزئی امجد علی آفریدی امیر جما عت اسلا می جڑو بہ سپین خا ک ڈاکٹر زوہیب خان امیر جما عت اسلا می واپڈا کا لو نی مجا ہد خان جنرل سیکر ٹری گو ہر علی امیر جما عت اسلا می وزیر گڑھی علی گو ہر جنرل سیکر ٹری اختیار محمد جنرل سیکر ٹری پبی سید مظفر شاہ امیر جما عت اسلا می چو کی ممریز واجد علی خان امیر جما عت اسلا می بختی اجمل خٹک شا مل ہیں یہ تمام پر یس کا نفر نس میں موجود تھے حا جی انوراسلام نے کہا کہ 2018 کے انتحا بات کے لئے سیا سی حکمت عملی کا اعلان تمام ساتھیوں کے صلاح مشوروں کے بعد کیا جائے گا ۔