میپکو نے رواں مالی سال کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 153ارب روپے سے زائد رقم وصول کی

منگل 26 جون 2018 23:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2017-18؁،ْ ؁ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 153ارب 77 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسوریکوری کی شرح تقریباًً100فیصدرہی ہے ۔ریجن بھر کے پرائیویٹ صارفین سے 146ارب 19کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 99.97فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے 7ارب 57کروڑ70لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 92.28فیصدرہی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو اُن کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست بلنگ کی جارہی ہے اور صارفین کی سہولت اور اطمینان کے لئے میٹرریڈنگ کی تصاویر بجلی بلوں پر شائع کی جارہی ہیں ۔ صارفین کو ریڈنگ اور بلنگ کی تفصیلات سے متعلق بذریعہ شارٹ میسج سروسز(SMS)معلومات بھی بھیجی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جولائی2017؁ء سے مئی 2018؁ء کے درمیانی عرصہ میں ملتان سرکل کی سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے 34ارب 15کروڑ14لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100فیصد رہی ۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 11ارب 82کروڑ66لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 98.47فیصد ، وہاڑی سرکل میں 12ارب 77کروڑ77لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.44فیصد، بہاولپور سرکل میں 19ارب 66کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 100فیصدسے زائد رہی ۔

ساہیوال سرکل میں 20ارب 30کروڑ35لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.45فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 16ارب 32کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 98.69فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 17ارب 58کروڑ18لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100.24فیصد، بہاولنگر سرکل میں 9ارب 58کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 100.66فیصداور خانیوال سرکل میں سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سی11ارب 56کروڑ89لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 98.22فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :