ڈپٹی کمشنر ڈی جی خانکا پریذائیڈنگ اورسینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کے تربیتی سیشن کامعائنہ

منگل 26 جون 2018 23:23

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے پریذائیڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کے تربیتی سیشن کا معائنہ کیا․ گورنمنٹ شہدا اے پی ایس میموریل ہائی سکول ڈیر ہ غازیخان میں جاری تربیتی سیشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کردار ادا کیاجائے اور تربیتی سیشن میں مقررہ اوقات تک اپنی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ․ ڈپٹی کمشنر نے ہرکمرے میں جا کر تربیت حاصل کرنے والوں سے خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر الحسن اور دیگر موجود تھے ․ ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیا کہ ضلع میں 25جون سے 10جولائی تک 2205کے قریب پی او او رسینئر اے پی او کی مرحلہ وار دو روزہ تربیتی ورکشاپس جاری ہیں جس کیلئے ضلع میں دو مقامات ڈیرہ اور تونسہ میں سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ․ ضروری دستاویزات کے ساتھ ڈاکومنٹری کے ذریعے ماسٹر ٹرینرز تربیت دے رہے ہیں ․ الیکشن کمشن کی طرف سے ماسٹر ٹرینر اور شرکاء کیلئے پرکشش یومیہ اعزازیہ بھی مقرر کیاگیا ہے ۔