آپ نے ریحام خان کو بہن کہا؟؟؟؟ اینکر کے سوال پر حنیف عباسی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے
اینکر کے بار بار سوال پوچھنے پر حنیف عباسی شو ادھورا چھوڑ کر چلتے بنے
سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 23:58
(جاری ہے)
اس کتاب سے منسوب سب سے بڑا تنازعہ یہ ہے کہ یہ کتاب سیاسی انتقام کی غرض سے لکھی گئی ہے اور اس کتاب کو مسلم لیگ ن کی ایما پر لکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے دئیے گئے بیانات کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے بڑے وثوق سے کتاب کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔انہی میں سے ایک مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی ہیں جنہوں نے 2017 میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بڑے وثوق سے کہا تھا کہ اگر ریحام خان نے 2018 انتخابات سے پہلے ہی کوئی کتاب لکھ دی تو یہ لوگ کیا کریں گے۔اس معاملے پر آج ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے جب اینکر نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب آپ نے ریحام خان کو بہن کہا اور ان کے لیے سپورٹ کا اعلان کیا تھا تو حنیف عباسی نے اس بات سے انکار کر دیا۔تاہم جب اینکر کا اصرار جاری رہا کہ آپ نے انہیں بہن کہا ہے تو حنیف عباسی غصے میں آ گئے ۔انکا کہنا تھا کہ آپ فوٹیج نکلوا کے دیکھ لیں اگر میں نے بہن کہا ہے تو میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں ورنہ آپ ان کو بہن مان لیں۔اس پر اینکر نے کہا کہ اگر آپ نے کہہ بھی دیا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں جس پر حنیف عباسی مزید طیش میں آگئے اور انٹرویو چھوڑ کر چلتے بنے۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.