سعودی طالبات نے 40 ممالک کے 23 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو شکست دے کر تجارتی مارکہ تیار کرنے کا مقابلہ جیت لیا

بدھ 27 جون 2018 10:20

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب کی تین طالبات نے جمہوریہ پاناما میں منقعدہ ارب ڈالر مالیت کا تجارتی مارکہ تیار کرنے کیلئے اعلیٰ درجے کی حکمت عملی تیار کرنے پر 40 ممالک کے 23 ہزار سے زیادہ امیدواروں پر سبقت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق جمہوریہ پنامہ میں ایک بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے 40 ممالک کے 23 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو ایک ارب ڈالر مالیت کا تجارتی مارکہ تیار کرنے کیلئے اعلیٰ درجے کی حکمت عملی تیار کرنے کا چیلنج دیا گیا جو 3 مرحلوں میں تھا۔

پہلا مرحلہ مملکت، دوسرا بھارت اور تیسرا مرحلہ پاناما میں انجام دیا گیا۔ آخری مرحلے میں فرانس اور سعودی عرب کے درمیان زبردست ٹکر تھی۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کی 3 طالبات ’’ملاک الموصل‘‘، روان بیک‘‘ اور لینا حسین‘‘ نے پہلا نمبر حاصل کرکے فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا۔