وفاقی حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری مسترد کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دے ، خادم حسین

بدھ 27 جون 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نی کہا ہے کہ وفاقی حکومت اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری مسترد کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمت700سے بڑھا کر910 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ انڈسٹر یز پر مالی بوجھ بڑھے گا ،صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ گیس پاکستان کے قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اور گیس کی لیکیج اور چوری روکنے کی بجائے کمرشل صارفین سی21ار ب اضافی وصولی کی منظوری دینا تشویشناک ہے۔ وفاقی حکومت اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری مسترد کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دے۔