کالا باغ ڈیم تقسیم کے باعث نہیں بن رہا دیگر آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے،

پڑوسی ملک کے ڈیم تعمیر کرنے سے دریائے نیلم خشک ہو جائے گا، تجاویز دیں ڈیمز کیلئے فوری طور پر فنڈز کہاں سے آسکتے ہیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا پانی بحران سے متعلق اجلاس سے خطاب

بدھ 27 جون 2018 16:01

کالا باغ ڈیم تقسیم کے باعث نہیں بن رہا دیگر آپشنز پر غور کیا جا سکتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تقسیم کے باعث نہیں بن رہا دیگر آپشنز پر غور کیا جا سکتا ہے، پڑوسی ملک کے ڈیم تعمیر کرنے سے دریائے نیلم خشک ہو جائے گا، تجاویز دیں ڈیمز کیلئے فوری طور پر فنڈز کہاں سے آسکتے ہیں۔بدھ کو چیف جسٹس کی زیر صدارت پانی بحران سے متعلق اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ صوبوں کے درمیان کالا باغ ڈیم پر اختلاف ہے، کالا باغ ڈیم تقسیم کے باعث نہیں بن رہا ہے دیگر آپشنزپر غور ہو سکتا ہے، تجاویز دیں ڈیمز کیلئے فوری طور پر فنڈز کہاں سے آ سکتے ہیں، ملک کا ہر بچہ ایک لاکھ 17ہزار روپے کا مقروض ہے، قرض اتارنے کے علاوہ اور بھی کئی معاشی مشکلات ہیں، پڑوسی ملک کے ڈیم تعمیر کرنے سے دریائے نیلم خشک ہو جائے گا۔