مسلم لیگ (ن)کے تحفظات، راجہ قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھا دیا

الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے، کسی کو یہ محسوس نہ ہو کہ اس کے خلاف رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،ا سی صورت میں الیکشن کے نتائج قابل قبول ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن سے اطمینان کی امید لے کر جا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جو کچھ ہمارے فرائض میں ہے وہ ہم پورا کریں گے چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفرالحق اور زاہد حامد کی میڈ یا سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار راجہ قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا دیا ، چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفرالحق اور زاہد حامد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے راجہ ظفرالحق نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے، کسی کو یہ محسوس نہ ہو کہ اس کے خلاف رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، اسی صورت میں الیکشن کے نتائج قابل قبول ہوتے ہیں، ہم الیکشن کمیشن سے اطمینان کی امید لے کر جا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جو کچھ ہمارے فرائض میں ہے وہ ہم پورا کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ، مسلم لیگ (ن) کا وفد راجہ ظفر الحق اور زاہد حامد پر مشتمل تھا ، ملاقات کے دوران وفد نے ن لیگ کے امیدوار راجہ قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، ہم نے ان سے یہ گزارش کی کہ لیول پلینگ فیلڈ ہونی چاہیے ، کسی کو یہ محسوس نہ ہو کہ اس کے خلاف رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور کسی اور کو سہولت فراہم کر نے کی کوشش ہو رہی ہے ، اسی صورت میں الیکشن کے نتائج قابل قبول ہوتے ہیں ، انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ اپنے فرائض آئین کے مطابق پورے کریں گے ، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ جو الیکشن ہو رہے ہیںان میں یہ احساس ملک کے اندر جائے ، ہم نے ان سے یہ گزارش کی ہے تو انہوں نے کہا ہے ٹھیک ہے ہم اس بات کو دیکھ لیتے ہیںاورجو کچھ ہمارے فرائض میں ہے وہ ہم پورا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے راجہ قمرا لاسلام کا معاملہ بھی پیش کیا ہے جو باتیں ہم کر کے آئے ہیں وہ ان کے فرائض کے مطابق تھیں ، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم اطمینان کی امید لے کر جا رہے ہیں ۔