مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، پیر فاروق بہائو الحق

بدھ 27 جون 2018 18:48

سرگودھا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنماء پیر فاروق بہائو الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ہی پاکستان کو بچائے گی، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم دُعاگو ہے کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو جلد صحت یاب کرے‘ اُنہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو اخلاقی تقاضے یاد رکھنے چاہیں، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے سابق دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔