خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں انتظامیہ نے انتخابات تک اسلحے کی نمائش پرپابندی عائدکر دی

بدھ 27 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں انتظامیہ نے انتخابات تک اسلحے کی نمائش پرپابندی عائدکر دی ۔

(جاری ہے)

چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں آئندہ انتخابات تک اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ،پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا،اس سلسلے میں پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔