بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا

بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی کاعید ملن پارٹی سے خطاب

بدھ 27 جون 2018 20:49

کوئٹہ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی نے عید ملن پارٹی کے موقع پر بی ای ایف کے سٹاف ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بی ای ایف کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے بی ای ایف سٹاف اور اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی ای ایف مینجمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ سٹاف او ر خصوصاً کمیونٹی اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔ اسی لیئے کمیونٹی اساتذہ کی تنخواہیں 4ہزار سے بڑھا کر پندرہ ہزا ر کر دی گئیں ہیں ۔ جس میں بی ای ایف کو گورنر بلوچستان جناب محمد خان اچکزئی کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی بی ای ایف نے دیگر اقدامات کا زکر کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے ان تمام سکولوں دوسرے استاد کی تعناتی کا بھی فیصلہ کیا جہاں پر بچوں کی تعداد مققرہ حد سے زیادہ ہے اور تمام سکولوں سٹیشنری بھی جلد از جلد مہیا کر دی جائے گی پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بی ای ایف عنقریب ایک دوسرا منصوبہ بھی شروع کرنا چاہتاہے ۔ جس کے تحت دور افتادہ علاقوں کی سکولوں سے باہر کی بچیوں کیلئے تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں اور اس جدوجہدکو مذید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے ترقی کر کے دیگر صوبوں کے برابر آجائے۔