جامعہ کراچی میں بی ایس سی فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر باٹنی کے پریکٹیکل امتحانات 2 جولائی سے شروع ہوں گے

بدھ 27 جون 2018 20:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) جامعہ کراچی میں بی ایس سی(پاس) فرسٹ ایئر ، سیکنڈ ایئر باٹنی کے پریکٹیکل امتحانات 02 جولائی سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی ایس سی (پاس)فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر باٹنی کے پریکٹیکل امتحانات 2017 برائے لیفٹ اوورامیدوار2سے 5 جولائی 2018 صبح 9:30 تادوپہر12:30 تک شعبہ باٹنی میں منعقد ہوں گے۔لیفٹ اوور امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی پریکٹیکل 250 روپے فیس کے حساب سے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کاونٹرز پر فیس جمع کرادیں۔ فیس کی رسید ،اصل ایڈمٹ کارڈ،شناختی کارڈ اور کالج کارڈ اپنے ہمراہ لازمی لائیں۔

متعلقہ عنوان :