پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

بدھ 27 جون 2018 20:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے بغدادی اور لطیف ٹائون کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد اجمل عرف مانی، منیب الرحمان اور سجاول کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے جرائم میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔