Live Updates

تحریک انصاف کے اٴْمیدوار آصف الرحمن کی ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس، عمران خان کی ٹیم میں اکثر پی ٹی آئی رہنما ؤںکو نا اہل قرار د یدیا

بدھ 27 جون 2018 20:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 90 کے اٴْمیدوار آصف الرحمن نے ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں کے ہمراہ بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی ٹیم میں اکثر پی ٹی آئی رہنما ؤںکو نا اہل ہیں قرار دے دیا کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف الرحمن و دیگر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر من پسند خواتین کی لسٹ بناکر عمران خان سے میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کروائے گئے ہیں بغیر چھان بین کئے مخصوص ارکان کی لسٹ جاری کی حالانکہ ان کو پتہ تھا کہ اس میں دوبارہ تبدیلی نہیں کی جاسکتی اٴْنہوں نے کہا کہ بنوں میں پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی قوت ہے مگر مخصوص نشستوں میں کوئی نمائندگی نہیں دی جس سے کارکن مایوس ہیں خواتین ونگ کی ضلعی صدر نادیہ خان مخصوص نشست کی حقدار ہے کاغذات جمع نہ کرنے پر لسٹ سے نکالی جانے والی خواتین کی جگہ پر نادیہ خان کو مخصوص نشستوں کی لسٹ میں شامل کیا جائے عمران خان اپنی ٹیم کے نا اہل افراد کو سزا دیں اٴْنہوں نے دھمکی کہ اگر نادیہ خان کو لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اپنا ئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات