قصبہ دلیلپور تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں عورتوں کے لڑائی، جھگڑے میں گولیاں چل گئیں

باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

بدھ 27 جون 2018 21:19

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) قصبہ دلیلپور تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں عورتوں کے لڑائی جھگڑے میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجہ میںباپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گلستر ولد شاہرا خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ کیری ڈبہ چلاتا ہے اس کا بیٹا سرور شہزاد جو راولپنڈی گیا ہوا تھا واپس آیا جسے پتہ چلا کہ مسماة رخسانہ زوجہ صادق نے اس کی والدہ کو تھپڑ مارا وہ اور اس کا بیٹا مسماة کلثوم کے گھر گلا دینے گئے تو ملزمان اعجاز اور اس کے بھائی نواز پسران گلستان مسلح تیس بور پستول باہر نکل آئے اور اعجاز نے سیدھا فائر اس کے بیٹے پر کیا جو اسے پیٹ میں لگا پھر اعجاز نے دوسرا فائر میرے اوپر کیا جس سے ہم دونوں زخمی ہوگئے۔

سب انسپکٹر پرویز اختر نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان بھائیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :